ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبارہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواست 5 رکنی بینچ کے سپرد

دوبارہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواست 5 رکنی بینچ کے سپرد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف دائر درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں تحریکِ انصاف کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار جماعت پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ برس 10 جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم دیا۔

 پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم اور 10 جون 2022ء کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے۔

Ansa Awais

Content Writer