ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹریکٹ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے بری خبر

کنٹریکٹ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ تعلیم لاہور میں سکول سربراہان (ہیڈز) کی تعیناتی کے عمل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں درجنوں کنٹریکٹ اساتذہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) کو میرٹ لسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق لاہور میں ہیڈز کی تعیناتی کے لیے منعقد ہونے والے ٹیسٹ کے لیے کل 201 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے18 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز،38 کنٹریکٹ اساتذہ،16 کمپیوٹر ٹیچرز شامل تھے۔تاہم شرائط پوری نہ کرنے یا تقرری کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر 72 اساتذہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں 60 سکولوں میں ہیڈز کی میرٹ پر تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے 128 امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر ایک سیٹ کے لیے تقریباً دو امیدوار آپس میں مقابلہ کریں گے۔

اہل قرار پانے والے امیدواروں کا آن لائن ٹیسٹ 22 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول، وحدت روڈ لاہور میں لیا جائے گا۔

ادھر کنٹریکٹ اور AEO اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے نااہل قرار دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم برسوں سے نظام تعلیم کا حصہ ہیں مگر اب ہمیں ہیڈز کے لیے نااہل قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔