محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا ،فواد چودھری

Fawad chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔