ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لیگی رہنما کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: Imran Khan PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ن لیگ کے سابق کونسلر مشتاق احمد کی رہائش گاہ بسطامی روڈ جناح کالونی آمد، سابق ن لیگی کونسلر کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت  جبکہ میاں اسلم اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

ن لیگی سابق کونسلر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اہل علاقہ نے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرانے پر میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔

عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت پارٹی کی جڑیں عوام میں گہری ہورہی ہیں۔میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔