(عثمان خان)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے آئندہ جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کی درخواست کردی.
تفصیلات کے مطابق ن لیگی وفد کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے،وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد محمود سومرو، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش، ملک سکندر ایڈوکیٹ، مفتی ابرار شریک ہوئے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی سربراہ سے آئندہ جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نےخلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔