ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں آن لائن کرائم پر قابو پانے کیلئےپولیس نے مسودہ تیار کر لیا

پنجاب بھر میں آن لائن کرائم پر قابو پانے کیلئےپولیس نے مسودہ تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں آن لائن بڑھتے ہوئے کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس نے مسودہ تیار کر لیا آئی جی پنجاب نے سائبر ونگ بنانے کیلئے ڈرافٹ تیار کرکے حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب بھر میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کیلئےسی سی ڈی کی طرز پر ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسر کی زیر سربراہی میں سائبر ونگ قائم کیا جائیگا اس حوالے سےمسودہ کا ڈرافٹ ایڈیشنل آئی جی فواد دین قریشی، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ کامران عادل نے تیار کیا ہے جو آئی جی پنجاب نے حکومت کو بھجوادیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ آج سائبر ونگ پر آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دینگےڈرافٹ میں صوبےمیں نیا سائبر سیفٹی ایکٹ بنانے کی تجویز شامل ہے جبکہ ڈرافٹ کے مطابق  لاہور میں تین ہر ضلع میں سائبر کا ایک ایک تھانہ قائم کیا جائے گا،سائبر ونگ کی نفری کو این سی سی اے سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سائبر ونگ کے لئےنئی گاڑیاں و دیگر تمام سامان بھی خریداجائےگا جبکہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ڈرافٹ کو پنجاب اسمبلی سے منظور کروایاجائیگا۔