علی رامے: پنجاب بھر میں مفت شہری بس سروس کا ابتدائی پلان تیار کرلیا گیا ہے، پنجاب حکومت پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے بسیں کرائے پر چلائے گی،آپریٹرز کو ادائیگی فی کلو میٹرپرہوگی جو کارکردگی سے مشروط نظام کے تحت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق روزانہ کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 200 کلومیٹر آپریشن لازم ہوگادوسوکلومیٹر سے زائد سفر پر ادائیگی نہیں کی جائے گی
بس روٹس کا تعین مسافروں کی تعداد اور ضرورت کے مطابق ہوگا۔
حکام کے مطابق ڈرائیور، فیول، مینٹیننس اور دیگر اخراجات آپریٹر خود برداشت کرے گاجبکہ حکومت ہفتہ وار مکمل رقم بس آپریٹرز کو دے گی منصوبے کے تحت ایک ہزار بسیں کرائے پر چلائی جائیں گی۔
حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے کرائے پر چلائے جانیوالی بسوں میں مسافروں سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گاشہریوں کیلئے یہ سروس بلکل مفت ہوگی۔