( سٹی42)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جلسے سے متعلق درخواست پر ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی میں جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی اور امن امان کی موجودہ صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں سیاسی جلسہ خطرناک ہوسکتا ہے، لیاقت باغ جیسے حساس مقام پر جلسے کی سیکورٹی کیلئے بڑے پیمانے پر وسائل درکار ہوتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق توانائی بحران اور حکومت کے کفایت شعاری بچت اقدامات میں اتنے وسائل بروئے کار لانا ممکن نہیں، موجودہ حالات میں کسی بڑے عوامی اجتماع کیلئے درکار انتظامی، لاجسٹک اور مالی وسائل فراہم کرنا چیلنج ہے،ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات پر جلسے کی درخواست مسترد کررہے ہیں۔