ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے  پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا

Global Undergraduate Program, city42
کیپشن: File Photo امریکہ میں امریکہ کو پھر سے دوتل مند بنانے کے لئے بہت کچھ بند کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی سٹوڈنٹس کے لئے گلوبل انڈر گریجویٹ پروگرام بھی بند کر دیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امریکہ نے  پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا۔

یہ اعلان پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے کیا اور کہا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور اُن لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔ 

امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل UGRAD پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات فراہم کیے جن میں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور قائدانہ صلاحیتوں کی نشو نما شامل ہے۔