ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورکزئی میں نائب تحصیل دار، مالاکنڈ میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا

اورکزئی میں نائب تحصیل دار، مالاکنڈ میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے۔

   اپر اورکزئی سیفل درہ کے مقام پر نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں نائب تحصیل دار شوکت اپنے گارڈ سمیت بال بال بچ گئے۔

 ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے سے نائب  تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 دریں اثنا مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، عینی شاہدین کے مطابق لیوی اہلکاروں کی موبائل  گزرتے ہی دھماکا ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔