ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا، دوسری جانب درجہ حرارت میں نمایاں اصافہ ہونے لگا۔

آج سے گیارہ اپریل تک بارش کا امکان ہے، لاہور میں 9 اور 10 کو زیادہ امکان ہیں، لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت30 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب39 فیصد تک جا پہنچا۔

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ  گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، آلودگی کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔

شہر میں سموگ کی مجموعی شرح183 تک جا پہنچی،

فضائی آلودگی میں شہر کا پہلا نمبر

زکی فارم ہاوس 245,آئی وی وائے گرین228,ڈی ایچ اے200,ڈائمنڈ پینٹ200,عسکری دس195,سید مراتب علی روڈ192,ویلنشیا191,رائے ونڈ185 ریکارڈ کی گئی۔