سٹی42: پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی لسٹ جیل سپریٹنڈنٹ کو بجھوا دی ۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے ان خوش نصیبوں کے ناموں کی لسٹ میڈیا میں اپنے حامیوں کو بھی "لیک" کی ہے۔
اس لسٹ کے مطابق آج منگل کے روز اڈیالہ جیل کے اندر جا کر بانی سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کرنے والوں خود سلمان اکرم راجہ،نیاز اللہ نیازی، مشال یوسفزئی ، مبشر نسوانہ،مبشر رحمن اور چوہدری ظہیر عباس شامل ہیں۔