بی ڈی ایس سالانہ امتحانات2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

Bds annual exams,2021,result
کیپشن: examination hall file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عظمت مجید)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزلاہور نے تھرڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ یو ایچ ایس سے الحاق شدہ 17 ڈینٹل کالجوں کے 864 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 712 پاس جبکہ 137 فیل قرار پائے یوں کامیابی کا تناسب 83.86 فیصد رہا۔
ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے سفیان نے 785/900 نمبر لیکر پہلی، ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی مہک بلال نے 781 نمبر لے کر دوسری اور بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی فاطمہ محمود نے 778 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی سے شروع ہوں گے۔ نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔