لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا خزانچی تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا خزانچی تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نےخزانچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر محمد ریاض کو خزانچی تعینات کرنے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا خزانچی تبدیل کرنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے خزانچی کو تبدیل کرنے کی ہدایات کی تھیں۔ اس ضمن میں وائس چانسلر کے نام ایک خط لکھا گیا تھا جس میں گورنر پنجاب نے خزانچی کو تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

تین مارچ کو لکھے جانے والے اس خط کی بناء پر اب محکمہ ہائیرایجوکیشن نے وزیراعلی پنجاب کو نئے خزانچی کی تقرری کی سمری ارسال کر دی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزا نے خزانچی عبدالغفار کو تبدیل کرنے کی سفارش کی اورایڈیشنل خزانچی محمد ریاض کو خزانچی کا چارج دینے کی سمری وزیراعلی کو ارسال کی گئی ہے۔

لاہور کالج کے موجودہ خزانچی عبدالغفار کی تقرری ضابطے کے برعکس کی گئی تھی اس لیے انھیں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری ہوئیں۔ واضح رہےعبد الغفارلاہورکالج میں چھ سال سے خزانچی کے عہدے پرتعینات ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer