ایل ڈی اے کی عدم توجہ، ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

ایل ڈی اے کی عدم توجہ، ایک اور کارنامہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے  نےحکومت پنجاب کے آگے نمبر بنانے کے لئے دو سال پرانے منصوبے کا افتتاح کرادیا،60سے زائد قیمتی درختوں کی کٹائی اور ماحول دوست منصوبہ نہ ہونے کے باعث کمشنر لاہور نے کام رکوادیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے حکومت کے آگے نمبر بنانے کیلئے2سال پرانے منصوبے کا افتتاح کرادیا، 60سے زائد قیمتی درختوں کی کٹائی کے باعث کمشنر لاہور نےکام رکوادیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خاننے خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کیاتھا، ہفتہ کے روز عجلت میں چیف انجینئر ایل ڈی اے نےمنصوبے کا افتتاح کرایا گیا،افتتاح کے موقع پر نہ کسی وزیر کو بلایا،نہ ہی اعلیٰ آفسر کو بلانا مناسب سمجھا گیا۔
انجنئیرنگ ونگ کی سولو فلائیٹ نے ایل ڈی اے حکام کو مشکل میں ڈال دیا، خیابان فردوسی پر یوٹرن کا منصوبہ ستمبر 2017میں شروع کیا گیا،منصوبے کی اجازت بھی گورننگ باڈی سے 2017 میں لی گئی،دوسال تک کام ایوارڈ ہونے کے باوجود کام ہی شروع ہی نہیں کیا گیا جبکہ کام رکے رہنے کہ وجہ سےمنصوبہ کی لاگت بھی 24 کروڑ تک جاپہنچی، منصوبے کے تحت شوکت خانم ہسپتال چوک تک4یوٹرن بنائےجانے ہیں، تین مقامات پر ڈبل یو ٹرن، ایک جگہ سنگل یوٹرن بنایا جاناہے۔

اسی طرح اللہ ہو چوک میں واقع گول چکر کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی، ایل ڈی اے نےیوٹرن کی تعمیر کا کام پرانے کنٹریکٹر کو پرانے ریٹس پر  دیدیا،سگنل فری منصوبے کا نہ ہی دوبارہ ٹینڈر کیا گیا نہ ہی پیپرا قوانین کو فالو کیا گیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ منصوبے کو عجلت میں شروع کرنے کا مقصد ایڈمن منظوری سے بچنا تھا، ڈی جی ایل ڈی اےآمنہ عمران نےتعیناتی سے لیکر آج تک کسی منصوبے کو منظور نہیں کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer