سٹی 42: لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ایف آئی اے پولیس کو مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیا گیا تو وہ ایف آئی اے پولیس کو مطلوب اشتہاری نکلے ملزمان لاہور ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ کے مقدمات میں مطلوب تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے 3 سال سے روپوش تھے۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور مقصود کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ اور گڑھی شاہو کے حوالے کردیا گیا۔