ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معطل لائسنس پر دوبارہ ڈرائیونگ کی تو پرچہ، سی ٹی او لاہور کا انتباہ

غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس کم از کم ایک سال کے لیے معطل رہے گا

معطل لائسنس پر دوبارہ ڈرائیونگ کی تو پرچہ، سی ٹی او لاہور کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:جان لیوا اور شدید ٹریفک حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید سخت کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایسے 146 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کردیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اب ہر مہلک اور شدید نوعیت کے غیر مہلک حادثے کی صورت میں ذمہ دار ڈرائیور کا لائسنس معطل کیا جائے گا۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر لائسنس کم از کم ایک سال کے لیے معطل رہے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ معطل لائسنس کے باوجود دوبارہ ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مہلک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورز کو لائسنس معطلی کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔

سی ٹی او کے مطابق جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس کی معطلی عدالتی احکامات سے مشروط ہوگی۔