دسمبر کی چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟مراد راس نے بتا دیا

دسمبر کی چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟مراد راس نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 15ستمبرسےکھولنے کےحوالےسے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کی، وفاقی وزیر تعلیم  نے   تعلیمی ادارے 15ستمبرسےکھولنے کا اعلان کردیا۔   صوبائی وزیرِتعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ یقینا دسمبر میں کم از کم چھٹیاں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق   صوبائی وزیرِتعلیم مراد راس نے ٹویٹ  میں تمام  سرکاری اورپرائیویٹ سکولز کھولنے کا شیڈول جاری کردیا۔   صوبائی وزیرِتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ  دسمبر کی چھٹیوں کا  فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا، یقینا دسمبر میں کم از کم چھٹیاں دی جائیں گی،  سکول کھلنے کے مزید فیصلے آج کیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہورویں جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ گیا ہے، بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا،  کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق   کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، طلباء کو ماسک کے ساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی، اجلاس میں پہلی سے پانچویں جماعت کی کلاسیں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے ایک ہفتہ بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، تمام صوبائی وزراء تعلیم جماعتوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہیں، اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر بھی غور کیا  گیا ہے۔

 

 دوسری جانب صوبائی وزیرِتعلیم نے اپنے ٹویٹ  میں لکھا ہے کہ   9ویں سے 12 ویں کلاس کا آغاز 15ستمبرسے ہوگا،   چھٹی سے 8ویں کلاس کا آغاز 22 ستمبر سے ہوگا،  نرسری سےپانچویں کلاس کے بچے 30ستمبر سےسکول جائیں گے، سکولوں میں ڈبل شفٹ نہیں ہوگی، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدلازمی کرایاجائے گا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer