شہر لاہور میں بادلوں کا مٹر گشت جاری،درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ

شہر لاہور میں بادلوں کا مٹر گشت جاری،درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر لاہور میں بادلوں کا مٹر گشت جاری ، ملے جلے موسم کا رجحان، جونہی ہوائیں تھمتی ہیں تو سورج کی کرنیں تمازت بڑھانے میں مصروف نظر آتی ہیں۔گزشتہ 2 دن سے چلنے والی سرد ہواؤں اور بارشوں کے باعث موسم ٹھنڈا ہے ، شہر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں بادل آسمان پر مٹر گشت کرنے میں مصروف رہے تو کہیں سورج کی کرنوں کے باعث گرمی محسوس کی جانے لگی۔ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد رہا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عالمی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دیکھا جائے تو لاہور شہر آج تیرہویں نمبر پر آگیا ہے۔دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 121 ریکارڈ کی گئی ہے۔