ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات نے این آر او مانگنے والوں کو بڑا مشورہ دے دیا

مشیر اطلاعات نے این آر او مانگنے والوں کو بڑا مشورہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کوئی این آر او نہیں ہورہا اور نہ کوئی ڈیل ہورہی ہے، جس نے باہر جانا ہے پیسے دے اور چلا جائے۔

ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم اپنی ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔ پنجاب حکومت عوام دوست پالیسیوں کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عثمان بزدار کے خلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈے میں بارود نہیں بلکہ یہ ہوائی کارتوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اداکار وزیراعلیٰ کی عادتوں والے نہیں بلکہ وہ پرفارمنس کی بنیاد پر ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر افسران سے کام لے رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزاد ہیں وہ کسی کی خواہشات پر مبنی فیصلے نہیں کرتی، جج ارشد ملک کیس پر عدالت کے فیصلے کے بعد امید کرتے ہیں کہ عدالت کی طرف مسلم لیگ ن کی اٹھنے والی انگلیاں اب نیچے آجائیں گی۔