ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن یونیورسٹی مردان کا  بڑا ریلیف، فیسوں میں 40 فیصد کمی

ویمن یونیورسٹی مردان کا  بڑا ریلیف، فیسوں میں 40 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ویمن یونیورسٹی مردان نے طالبات کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے فیسوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بی ایس کے 6 مختلف پروگرامز میں فیسوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیسوں میں کمی کا فیصلہ طالبات کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے مستفید ہو سکیں۔
 بی ایس اردو، اسلامک اسٹڈیز اور ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بی ایس باٹنی، مائیکرو بائیولوجی اور بائیو کیمسٹری پروگرامز کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ بعض پروگرامز کی سمسٹر فیس 40 ہزار سے کم کر کے 28 ہزار جبکہ کچھ پروگرامز کی فیس 44 ہزار سے کم کر کے 31 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی کا مقصد معیاری تعلیم کو زیادہ قابلِ استطاعت بنانا ہے اوراس اقدام سے درجنوں طالبات کو تعلیمی سفرجاری رکھنے میں سہولت ملے گی.

اس اعلامیے کے بعد طالبات نے  خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ  یونیورسٹی کا یہ  فیصلہ خوش آئند ہے اور  اس سے ان طالبات کو  بھی فائدہ ہوگا جو  مہنگی  فیسوں کی وجہ سے تعلیم کو خیر آباد کہہ رہی ہیں ۔  اس  فیصلے سے  طالبات  اپنا تعلیمی سفر  آسانی سے  جاری رکھ سکیں گی