ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ڈے میچ میں تاریخ کی پہلی ٹرپل سینچری بنا ڈالی

Western Suburbs, Sidney Cricket Club, Tripple Century in One Day Cricket, City42 , Harjes Singh
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سردار جی جوش میں آئےتو آؤ دیکھا نہ تاؤ، ون ڈے میچ میں تاریخ کی پہلی ٹرپل سینچری بنا ڈالی۔

 آسٹریلیا میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بن گیا جو غالباً طویل عرصہ تک ٹوٹ نہیں پائے گا۔ مقامی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 اوورز کا ون ڈے میچ ہو رہا تھا۔ ایک پنجابی نژاد آصٹریلین  بیٹر نے  35 چھکوں کی مدد سے ون ڈے میچ میں تاریخ کی پہلی ٹرپل سنچری بنا ڈالی۔
 
 
 20 سالہ کرکٹر نے 35 چھکوں کے ساتھ 14 چوکے بھی مارے، ٹوٹل 141 گیندوں کا سامنا کیا جو  23 اوور بنتے ہیں، ان 141 گیندوں سے انہین نے ٹرپل سینچری کی اور 314 رنز کے ساھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ 
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اس کرکٹر کا نام ہرجس سنگھ ہے۔ سردار جی نے پٹائی کر کے دوسری ٹیم کے سب ہی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا۔

آسٹریلوی کرکٹر  ہر جس سنگھ نے  50 اوورز کے گریڈ کرکٹ میچ میں اپنا یہ شاندار ریکارڈ بنایا۔ 

20 سالہ ہر جس سنگھ "ویسٹرن سب اربز' کی ٹیم کا حصہ ہیں۔  انہوں نےسڈنی کرکٹ کلب کے ساتھ پیٹن پارک میں ہو رہے میچ میں 35 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 141 گیندوں پر 314 رنز کی ناقابل شکست ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ 

ہر جس سنگھ کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹرن سبربز نے 50 اووروں میں 5 وکٹوں پر 483 رنز بنائے۔

ہرجس سنگھ نے صرف ٹرپل سینچری کا ناقابل یقین ریکارڈ ہی نہیں بنایا، انہوں نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا بھی ریکارڈ بنایا۔