سٹی42:اس سال 2025 کا نوبیل پرائز ان کو مل گیا جن کے متعلق کسی کے گمان میں نہیں تھا کہ انہیں نوبیل پرائز مل جائے گا۔
فزکس کا نوبیل پرائز کوانٹم فزکس میں ریسرچ کرنے والے 3 سائنسدانوں کو ملا ہے۔ کوائنٹم فزکس میں ہی ریسرچ کرنے پر نوبیل پرائز پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کو ملا تھا انہوں نے دراصل کوائنٹم فزکس کی بنیادی تھیوری پیش کی تھی۔ اسے بعد میں فزکس کی اہم ترین شاخ کی حیچیت حاصل وہ گئی، اب اس شاخ میں مزید ریسرچ کرنے والے تین سائنسدانوں کو ایک بار پھر نوبیل پرائز دیا جا رہا ہے تو اس برانچ کے پایونئر ڈاکٹر عبدالسلام کا کام بھی ایک بار پھر لائم لائٹ میں آ رہا ہے۔
3 سائنسدانوں کو نوبیل انعام دینے کا اعلان آج کیا گیا ہے۔
سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے تین امریکن، فرنچ اور برٹش سائنسدانوں کو نوبیل پرائز 2025 ک دینے کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔ یہ تینوں سائنسدان اس وقت امریکی یونیورسٹیوں میں ریسرچ کا کام کر رہے ہیں۔فزکس کا نوبیل انعام پانے والے ریسرچرز کے نام جان کلارک، مشیل ایچ ڈیوریٹ اور جان ایم مارٹینس ہیں۔
ان میں سے ایک سانسدان ہیں اور دو اکیڈمیشن، مگر تینوں امریکی جامعات سے منسلک ہیں۔
ان تینوں ریسرچرز کو نوبیل پرائز "مائیکرو سکوپک کوانٹم مکینیکل ٹنلنگ" اور 'الیکٹرک سرکٹ کی توانائی کی کوانٹائزیشن' کی دریافت پر دیا گیا۔
نوبیل کمیٹی نے کوانٹم ریسرچ کر کے مادہ کی حیران کن خصوصیات کو بنی نوع انسان کے سامنے لانے پر تینوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر برٹش نوبیل لورئیٹ جان کلارک نے کہا کہ وہ نوبیل پرائز جیتنے کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ ہمارا کام نوبیل پرائز دلوا سکتا ہے۔
جان کلارک نے 1980 کی دہائی میں اس حوالے سے کیلیفورنیا یونیورسٹی (بارکلے) کے لیے تحقیقی کام کیا تھا۔
مشیل ایچ ڈیوریٹ فرانس کے شہری ہیں مگر وہ امریکہ کی یالے یونیورسٹی سے منسلک ہیں جبکہ جان ایم مارٹینس کیلیفورنیا یونیورسٹی (سانتا باربرا) سے تعلق رکھتے ہیں۔
نوبیل انعام کے ساتھ دی جانے والی 11 لاکھ ڈالر رقم تینوں سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
ان تینوں کے تحقیقی کام سےکوانٹم ٹیکنالوجی کی نئی جنریشن کی جیسے کوانٹم کرپٹوگرافی، کوانٹم کمپیوٹرز اور کوانٹم سنسرز کا راستہ کھلا۔
کل 6 اکتوبر کو نوبیل کمیٹی نے مدافعتی نظام کے افعال پر کام کرنے والے 3 سائنسدانوں کو میڈیکل سائنس کا نوبیل پرائز دینے کا اعلان کیا تھا۔
کل8 اکتوبر کو کیمسٹری کے شعبہ کیلئے نوبیل پرائز کا اعلان ہو گا۔
پرسوں 9 اکتوبر کو ادب کے نوبیل پرائز کا اعلان کیا جائے گا اور 10 اکتوبر کو امن کے نوبیل پرائز کا اعلان کیا جائے گا۔
معیشت کا نوبیل انعام 14 اکتوبر کو دیا جائے گا۔