ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای میں مقیم پاکستانی نے 15 سال بعد لاٹری جیت لی

یو اے ای میں مقیم پاکستانی نے 15 سال بعد لاٹری جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یو اے ای میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے 15 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر اپنی قسمت بدل لی۔

33 سالہ سعید حفیظ عبدالمجید، جو ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے ہیں، سال 2009 سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان پاکستان میں رہتا ہے۔

سعید مجید نے 2010 سے ہر ماہ Big Ticket لاٹری میں حصہ لینا شروع کیا اور بغیر رکے 15 سال تک ٹکٹ خریدتے رہے۔ ان کی یہ مستقل مزاجی آخرکار رنگ لے آئی جب انہوں نے Big Ticket کے ہفتہ وار الیکٹرانک ڈرا میں 50,000 درہم جیت لیے۔ ان کا جیتنے والا ٹکٹ نمبر 341851 تھا۔

خوشی سے لبریز سعید مجید نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ میں پچھلے 15 سال سے Big Ticket خرید رہا ہوں۔ آج میرا دن بن گیا، بہت شکریہ!‘‘

’’جب میں نے ٹکٹ خریدا تو ایک مضبوط امید تھی کہ  اس بار میرا نمبر آئے گا۔ میں ہمیشہ سے یہ کال سننے کا منتظر تھا۔ آج وہ خواب پورا ہو گیا۔‘‘

سعید کے مطابق، ان کی یہ کامیابی ایسے وقت میں ملی جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

’’میں مالی مشکلات کا شکار تھا، اور آپ کی کال عین اسی وقت آئی۔ میں انعامی رقم کو اپنے کاروبار میں لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ واقعی ایسا لگا جیسے کوئی فرشتہ مدد کے لیے آیا ہو۔‘‘

 سعید مجید نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ ’’کوشش کرتے رہیں۔ قسمت کب مہربان ہو جائے، کوئی نہیں جانتا۔ اگر آپ کوشش نہیں کریں گے تو جیت بھی نہیں سکتے۔‘‘