ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے 38 ہزار سکول فنڈز سے محروم

پنجاب بھر کے 38 ہزار سکول فنڈز سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض:پنجاب بھر کے 38 ہزار سکولز کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ترجمان ذائع کے مطابق نیامالی سال شروع ہوئے 3ماہ گزر گئے مگر سکولوں کونان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ کیا،سکولوں میں بنیادی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے نان سیلری بجٹ درکار ہوتا ہے۔

رواں مالی سال میں اب تک سکولوں کو پہلی قسط ہی جاری نہیں ہوسکی،سکولوں کو ہر تین ماہ بجٹ کی ایک قسط جاری کی جاتی ہے،لاہور کے سکولوں کیلئے فی سہ ماہی 16 کروڑ کے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں،سکولوں کے پاس فنڈز درکار نہ ہونے سے بلز کی ادائیگیوں میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔