ہسپتالوں کیلئے 5 ارب روپے، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کابینہ نے  پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری اور اپ گریڈیشن کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے متعدد اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جن میں ریونیو بڑھانے کیلئے پنجاب ہاؤس کراچی کے لان کو تقریبات کیلئے کرائے پر دینے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔پنجاب ہاؤس کراچی کے لان کو 3لاکھ روپے کرائے پر تقریبات کے لئے دیا جا سکے گا، کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی۔ اس لان کو کسی بڑی ہوٹل چین کے ساتھ تقریبات کیلئے کرائے پر دینے کے حوالے سے معاہدہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 کابینہ نے ڈپٹی کمشنرلاہور کو میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکا ایڈمنسٹریٹر  بنانے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ  دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کے پیکیج کو مزید بہتر بنایا جائے اور کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مالی امدادکے پیکیج کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔

کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کڈنی،نفسیات اور نشے کے عادی مریضوں کو معیاری علاج و بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کابینہ نے ڈائلسز سنٹرز اور نفسیاتی ونشے کے عادی مریضوں کے سنٹرز میں علاج و بحالی کے طریقہ کار (MSDS) کا معیار مقرر کرنے کی منظوری دے دی
”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت یونین کونسلز کواختیارات دینے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کے ڈی جی اور دیگر آسامیوں پر بھرتی کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی۔
حکومت پنجاب اور ضلعی حکومتوں کے سال 2020-21، 2021-22 اور 2022-23کے اکاؤنٹس کی خصوصی پرفارمنس و آڈٹ رپورٹس کی منظوری دے دی گئی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس کی منظوری بھی دی گئی۔
صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔