ترقی کے منتظر اساتذہ کے لئے اہم خبر

 سروس رولز ،اساتذہ ،محکمہ سکول ایجوکیشن ،کمپیوٹر سائنس،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) اساتذہ کے سروس رولز میں تبدیلی کو حتمی شکل دے دی گئی، سروس رولز میں ترمیم کے بعد اساتذہ کو ترقیوں کا استحقاق ہوگا۔
سروس رولز 2014 میں ترمیم کے بعد تمام مضامین میں ماسٹر ڈگری ہولڈر اساتذہ کو ترقیوں کا استحقاق مل جائے گا۔ اس سے قبل بی ایس آنرز، ایگریکلچر اور کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر ڈگری ہولڈر اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر تھے۔ سروس رولز 2014 میں مذکورہ ڈگریوں کا ذکر نہیں تھا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سروس رولز میں ایس اینڈ جی اے ڈی سے ترمیم کی منظوری اسی ماہ مل جائے گی۔