ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے اساتذہ پر نئی اور سخت پابندیاں لگادیں

New sanctions on teachers
کیپشن: Sanctions on Teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: کالج اساتذہ پر حکومتی پاپندی عائد،  لاہور سمیت پنجاب کے تمام کالجوں کے اساتذہ پر میڈیا پروگرامز میں شمولیت اور سوشل میڈیا کے استعمالات پر پاپندی عائد کردی گئی۔

ڈی پی آئی کالجز  کے مطابق تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز پرنسپل کے ذریعے احکامات نافذ کرنے کے پاپند ہوں گے،علاوہ ازیں کالجوں کے اساتذہ پر ویب سائٹ پر بلاگز لکھنے پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی ہے، کالج اساتذہ کی سوشل میڈیا کا استعمال اور میڈیا پروگرامز میں شمولیت سول سروسز قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر اگست میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پاپندی عائد کی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer