ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مولانا اپنے ذہن سے توڑ پھوڑ کی سیاست کو نکال دیں‘‘

’’مولانا اپنے ذہن سے توڑ پھوڑ کی سیاست کو نکال دیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیر اطلاعات و صنعت تجارت اسلم اقبال کی کھلی کچہری، اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی آزادی مارچ سے دوری اچھا فیصلہ ہے، حکومت کو مولانا فضل الرحمن کے احتجاج سے کوئی پریشانی نہیں۔

وزیراطلاعات کی کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد اپنے مسائل کےحل کے لیے پہنچی، صوبائی وزیر نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات بھی جاری کیے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ڈنڈے لانے کی ہدایات کا مقصد توڑ پھوڑ کی سیاست کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اپنے ذہن سے توڑ پھوڑ کی سیاست کو نکال دیں۔

 انہوں نے کہا کہ کمشمیر کمیٹی کے چئیرمین کی حیثیت سے مولانا موجیں کرتے رہے ہیں وہ ختم ہوئی ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈنڈا بردار اسلام آباد آئیں گے تو ادارے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اپنے مارچ سے مسئلہ کشمیر سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہ رہے ہیں، ان کا کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔