ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس : مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

ڈیفنس : مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سی سی ڈی پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زیرِ حراست ملزم یاسر ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق اے ایس آئی ندیم شاہ ملزم یاسر کو ریکوری کے لیے لے کر گیا تھا کہ اسی دوران ہیئر کے قریب اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم یاسر ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔