5.3 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی

 5.3 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،نیپال کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین 5.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی،نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روزدوپہر 4 بج کر 16 منٹ پر آیا جس کا مقام نیپال مرکز اور گہرائی دس کلومیٹر تھی، زلزلے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

 خیال رہے کہ تین روز قبل نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور کئی املاک تباہ ہوئیں جس کے تلے دب کر 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے چند گھنٹوں کے دوران آنے والے تیسرے زلزلے کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور بالخصوص پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا مشورہ دیدیا گیا  ہے۔

 ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے،  زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

   زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔