سال کا دوسرا و آخری چاند گرہن کل ہوگا

Moon Eclipse
کیپشن: Moon Eclipse
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل (8 نومبر) کو ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا، 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔