ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پرائیویٹ سکولوں کیلئےسیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی قرار

  پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پرائیویٹ سکولوں کیلئےسیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض :پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی قراردے دیاگیا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کا اجلاس ہوا جس میں رجسٹریشن کیلئے بلڈنگ فٹنس اور ہائی جینک سرٹیفکیٹ لازمی قراردے دیاگیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفی ٰہمدانی ،سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم، ایم شاہد نور،سی ای او ایپکس گروپ امجد علی،ایم شاہد نور،کاشف ادیب، خالد محموداوردیگر نے شرکت کی ۔

طارق محمود نے اس موقع پر کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروانا لازمی ہے،ابھی 6ہزار میں سے600سکولوں نے سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن کروائی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب فوری طور پر کروائی جائے۔
 سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے مزیدکہاکہ پچاس فیصد طلباء کو بس سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔