ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حج پروازوں کا سلسلہ جاری، ہزاروں عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

 حج پروازوں کا سلسلہ جاری، ہزاروں عازمین سعودی عرب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :حج 2026 کیلئے  176 پروازوں کے ذریعے 44 ہزار 908 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزارتِ مذہبی امور پاکستان کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 176 حج پروازوں کے ذریعے 44 ہزار 908 عازمین حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 33 ہزار 20 عازمین اس وقت مکہ مکرمہ جبکہ 11 ہزار 888 عازمین مدینہ منورہ میں موجود ہیں، آج مزید 14 پروازوں کے ذریعے تقریباً 2,850 عازمین کی آمد متوقع ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق حج فلائٹ آپریشن 21 مئی تک بلاتعطل جاری رہے گا، عازمین حج کو رہائش، خوراک، سفری اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے،حج پیکیج میں شامل موبائل سم کے ذریعے عازمین حج اپنے پیاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

عازمین حج مکہ مکرمہ میں نوافل اور عمرےکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ طواف اور زیارتوں میں مصروف ہیں۔