ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منہ توڑ جواب؛ پاک فوج نے ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی

منہ توڑ جواب؛ پاک فوج نے ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ کر دی۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں،مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کردیا۔ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔

 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔