ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے رات میں پاکستان پر بزدلانہ حملے پر وکلاء کا شدید رد عمل

بھارت کے رات میں پاکستان پر بزدلانہ حملے پر وکلاء کا شدید رد عمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بھارت کے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملے پر وکلاء نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ،وکلاء کا کہنا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ۔

رات کے اندھیرے میں بھارتی حملے کی بزدلانہ کارروائی پر تمام مکاتب فکر کی طرح وکلاء بھی پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انڈیا کیساتھ لڑنے کےعزم کا اظہار کررہےہیں، سابق صدرسپریم کورٹ بار پیرسیدکلیم خورشید نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئےکہا بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا،جو قابل مذمت ہے،تمام قوم، وکلاء، سول سوسائٹی پاک فوج کیساتھ ایک پیج پر ہیں ۔

ایڈووکیٹ جاویداقبال کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں جو شرارت کی ہے، اسے مہنگی پڑے گی۔ لطیف سراء ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ثابت کیاکہ جب بھی مشکل وقت آیا، قوم اکھٹی ہوجاتی ہے۔

سردارخرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نےکہا وکلاء پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،ضرورت پڑی تو وکلاء خود بارڈر پرجائیں گے۔

سابق نائب صدرلاہورہائیکورٹ بارراشد لودھی نے کہا مودی فاشٹ ہے، پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔
وکلاء کہتے ہیں کہ وہ صرف قانونی جنگ ہی نہیں لڑتے بلکہ سرحدوں کے دفاع کی جنگ بھی لڑنا جانتے ہیں۔



 

Ansa Awais

Content Writer