ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر  ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر  ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق ہائی الرٹ کا فیصلہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈی سی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے پولی کلینک، پمز، سی ڈی اے ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ شہر بھر کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی انتظامات کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے ہسپتالوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے ہدایات جاری کیں کہ تمام ضروری ادویات، آلات اور عملے کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور شہریوں کی سلامتی و صحت کے لیے مکمل تیاری کی جا چکی ہے۔