سٹی42: فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کے جاری پریکٹیکل امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق دوسرے اور تیسرے سال کے طلبہ کے عملی امتحانات کا سلسلہ جاری تھا تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان امتحانات کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جس کے لیے طلبہ کو فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب جنگی صورتحال کے باعث آج ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔