پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا

 پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : نئے پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کیلیے بری خبر، پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

 فیس میں اضافے کے بعد 36 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 روپے مقرر کردی گئی۔36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے کر دی گئی ۔

72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18 ہزار 500 روپے جبکہ 10 سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200 روپے مقرر کردی۔100 صفحات والے پاسپورٹ کی 10 سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے کر دی گئی۔ 

Ansa Awais

Content Writer