لاہور بورڈ:انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز

لاہور بورڈ:انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید:  لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز ہو چکا ہے ۔پہلے روز 3 مضامین سوکس ،فلسفہ اور بزنس میتھ کے پیپر زلیے جائیں گے ۔
پارٹ ون کے امتحان میں 167114 امیدوار شرکت کریں گےجس میں سائنس گروپ کے 98 ہزار ،آرٹس گروپ کے 69 ہزار امیدوار امتحان دیں گے۔امیدواروں کی سہولت کےلئے 567 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔سینٹرز کی انسپکشن کیلئے 111 موبائل انسپکٹرز،89 ڈی آئیز تعینات کئے گئے ہیں۔
تمام امتحانی سنٹرز میں پرائیویٹ افراد کا داخلہ سختی سے منع ہو گا ۔تمام امتحانی سینٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ  ہو گی ۔