ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان شاہد آفریدی کا عمران خان سے متعلق اہم بیان

سابق کپتان شاہد آفریدی کا عمران خان سے متعلق اہم بیان
کیپشن: Shahid Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی ہے، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق انہیں حاصل ہے۔

شاہد آفریدی، المعروف بوم بوم لالا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 منٹ 41 سیکنڈ طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے اُن سے نا صرف محبت کا اظہار کیا بلکہ اُن پر تنقید بھی کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام کے آغاز میں اپنی شہرت اور بہترین کرکٹ کیریئر کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرایا۔ شاہد آفریدی نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے، اُنہوں نے بطور کپتان ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی ہے لیکن بطور وزیر اعظم، عران خان کی سوچ اور پالیسیوں سے اختلاف کرنا اُن کا حق ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، 1992 ورلڈ کپ ہماری یادیں جڑی ہیں۔‘