ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر

ٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر
کیپشن: Elon musk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک کا شمار ان افراد میں کیا جاتا ہے جن کا تنازعات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔

گزشتہ ماہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو44 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا تاہم اس معاہدے سے جڑے تنازعات اب بھی ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق تنظیموں کے تحفظات کے بعد امریکی ریاست ڈیلویئرمیں ایلون مسک کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو 2025 تک ٹوئٹر کا مکمل کنٹرول نہ دیا جائے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مذکورہ امریکی ریاست کا قانون کسی بھی فرد کوخریدی گئی کمپنی کا فوری انتظام سنبھالنے سے روکتا ہے۔

 ریاست فلوریڈا کے پینشن فنڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے فرائض کو درست طریقے سے سرانجام نہیں دیا اور قانونی اخراجات کی تلافی کی۔

  درخواست کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کو ٹوئٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے جب تک دو تہائی شیئرزان کی ملکیت کے طور پر منظور نہیں ہوجاتے۔

 عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست کے بارے میں تاحال ٹوئٹر اورایلون مسک کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے دنیا کے اولین مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 54 ڈالر 20 سینٹ فی شیئرز کے حساب سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ مجموعی طور یہ رقم 44 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو دنیا میں کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سودا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔