ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں امن وامان کی صورتحال؛پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

کراچی میں امن وامان کی صورتحال؛پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

معراج اختر :کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال پر پولیس حکام نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے سپیشل برانچ  میں چھٹیوں پر پابندی لگادی ۔

 ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہر طرح کی چھٹی پر پابندی عائد کردی ۔

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے حکمنامہ بھی جاری کردیاہے جس کے مطابق جو اہلکار چھٹیوں پر تھے ان کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

حکم نامے کے مطابق تاحکم ثانی کوئی افسر یا اہلکار رخصت پر نہیں جائیگا،جو اہلکار چھٹی پر ہیں وہ بھی فوراً ڈیوٹی پر حاضر ہوجائیں،احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔