ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے لئےکوئی رعایت نہ برتی جائے:وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت

 پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے لئےکوئی رعایت نہ برتی جائے:وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ  دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب انکروچمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا )  کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو کسی صورت استحصال کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں ملوث پٹرول پمپس کو فوری سیل کیا جائے گا اور ان کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں پر بھی سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا شوشہ چھوڑنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ یا کسی بھی صورتحال کو بہانہ بنا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔