ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجہ حرارت میں اضافہ، بارش ہو گی یا نہیں؟

 درجہ حرارت میں اضافہ، بارش ہو گی یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:سورج کی تیز کرنوں کے باعث شہر کا درجہ حرارت بڑھ گیا جبکہ فضائی آلودگی بھی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے، شہر میں تقریباً دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
 ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 197 تک جا پہنچی ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر قائد میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ رہے گی اور موسم خشک و گرم رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے جہاں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسائے گا وہیں بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔

 پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے۔

 سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔