ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن:ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے، جس کا براہِ راست اثر عام شہریوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑے گا۔

شہزاد اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو کچھ ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہڑتال ختم کروانے کے لیے کیے گئے معاہدوں پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں اور فوری طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل حل کریں۔