ویب ڈیسک: رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ۔
سندھ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات کار کے متعلق کہا کہ 15 رمضان المبارک کے بعد سے رات گئے تک پیپلز بس سروس چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہ دے تو اس کا بزنس روک سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کینالوں پر پی پی کا واضح موقف ہے چولستان کینال کے مخالف ہیں، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کو حصہ ہے ان کو وزارتیں ملنا ان کا حق ہے۔