ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے، رانا ثنااللہ

امریکہ تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے، رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ خان کی امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل کاؤنسلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات ہوئی ۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری باعث فخر لمحہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیشہ امریکا سے تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی معیشت اور خارجہ تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ عوامی روابط پر مبنی خوشگوار تعلقات چاہتا ہے ۔