ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ نوکریوں سے برطرف، بڑی وجہ سامنے آگئی

 اساتذہ نوکریوں سے برطرف، بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اخلاق چانڈیو: قمبر میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے پرائمری اسکولوں کے 44 گھوسٹ اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف، برطرفیوں کے آرڈرز ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن لاڑکانہ خلیل مہر نے جاری کئے۔

تفصیلات کےمطابق برطرف ہونے والوں میں 29 مرد اور 15 خواتین اساتذہ شامل ہیں، تمام برطرف اساتذہ کا تعلق تحصیل قمبر کے پرائمری اسکولوں سے ہے۔

برطرف اساتذہ سال 2023ء اور 2024ء کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے، گھوسٹ اساتذہ کو 31 جنوری کو حتمی شوکاز نوٹیسز جاری کئے گئے تھے، 18 فروری تک موقع دینے کے باوجود شوکاز کے جوابات جمع نہیں کرانے والے اساتذہ کو برطرف کیا گیا ہے۔