ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی بارش کے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارش کے متعلق اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں  سرد رہنے کا امکان  ہے  تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں  تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شہر لاہور میں آج صبح سویرے دھوپ کے ساتھ فضائی آلودگی نے شدت اختیار کر لی ، شہر عالمی درجہ بندی میں سب سے آگے ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کی کوئی پیشنگوئی نہیں ہے تاہم آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،  زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور عالمی درجہ بندی میں سر فہرست ہے۔ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں سید مراتب علی روڈ میں166، جوہر ٹاؤن میں 223، ڈی ایچ اے میں 199، پولو کینٹ میں 195، عسکری 10 میں 281، کوٹ لکھپت میں 245 اور غازی روڈ انٹرچینج میں 254 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں گرمی نے انٹری مار لی، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ  جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مغرب سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد کے درمیان ہے۔کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، اور اے کیو آئی کے مطابق، شہر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 129 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

 پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ  سندھ    صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے، اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کشمیر میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور  برفباری ہو سکتی ہے۔